9 دسمبر 2014 - 04:05
بحرین کی کابینہ قانونی حیثیت سے عاری ہے

بحرین کی جمعیت الوفاق اسلامی نے اس ملک کی کابینہ کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی جمعیت الوفاق ملی نے کہ جو اس ملک کا اہم ترین مخالف گروہ ہے، ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ملک کی نئی کابینہ کو عوامی حمایت حاصل نہيں ہے اور یہ کابینہ، ملت بحرین پر مسلط کی جارہی ہے، اس بناء پر قانونی حیثیت نہیں رکھتی ۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت بحرین کے انتخابات پر حکمراں سیاسی صورتحال، اس ملک میں سیاسی جمود کی علامت ہے اور بیشتر عوام اس طرح کے نمائشی اداروں کے مخالف ہیں۔ واضح رہے کہ بحرین کے بادشاہ نے اتوار کی رات کو نئی کابینہ کی تشکیل کا حکم جاری کیا ہے کہ جس کی بیناد پر نئی حکومت میں سترہ وزراء ہوں گے اور یہ کابینہ اس ملک کی تاریخ میں سب سے چھوٹی اور مختصر کابینہ ہے۔ یہ کابینہ ان انتخابات کے نتیجے میں وجود میں آئی ہے کہ جن کا بحرین کے انقلابی عوام اورشہروں اور دیہاتوں کے بیشتر افراد نے بائیکاٹ کیا تھا۔

.......

/169